Monday, 19 July 2021

قومی ترقی کے زینے

 کسی قوم کی ترقی اور تربیت کا تیسرا زینہ اس کی معیشت کے ساتھ وابستہ ہے۔قرضوں کے بوجھ سے آزادی کسی بھی قوم کے سر کو بلند کردیتی ہے۔کسی بھی شعبے میں خود کفیل ہونا ایک قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کا اشارہ دیتا ہے۔دولت کی بہتات جہاں زندگی گزارنے کے رویوں میں تبدیلی کا مظہر بنتی ہے وہاں پر نئے نظریات بھی جنم لیتے ہیں اور افراد کا بات کرنے کا انداز ہی نہیں بدلتا بلکہ ان کا جینے کا رنگ ڈھنگ بھی منفرد ہوجاتا ہے۔جدت صرف ناچ گانے کا نام نہیں ہوتی بلکہ سائنس اور جدید علوم قوم کی پہلی ضرورت بن جاتے ہیں ۔عیاشی کی بجائے محنت اور آگے بڑھنے کا جذبہ اس لیے برقرار رہتا ہے کہ کہیں آسمان سے زمین پر نہ گر پڑیں ۔ایسی اقوام فیصلے سنتی نہیں ہیں بلکہ اپنے فیصلوں سے دنیا کو بدلنے کا ہنر سیکھ لیتی ہیں ۔ 

از قلم آفتاب شاہ

No comments:

Post a Comment

Ghunchae Urdu Magazine (Month November & December 2021)

Click Below Download Button 😊